کراچی (این این آئی) اداکار منیب بٹ نے حکومتی سکیم کے تحت دیئے جانیوالے 2ہزار روپے پر طنز کیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں منیب بٹ سے حکومت کی طرف سے ملنے والے 2000سے متعلق سوال کیاگیا؟ جس پر منیب نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ وہ 2ہزار میں نے بینک میں رکھوادیئے ہیں تاکہ کہیں چھن نہ جائیں۔منیب بٹ نے کہا کہ ان پیسوں سے میں امل کی شادی کروں گا اور پھر بھی جو پیسے بچ جائیں گے ان سے پلاٹ خرید کر پلازہ کھڑا کروں گا۔منیب کے بیان پر میزبان نے پوچھا کہ 2ہزار سے شادی کے کتنے فنکشن ہوجائینگے؟ جس پر منیب نے جواب دیا جتنے میرے ہوئے تھے اتنے تو ہوجائیں گے۔