ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کی وزارت انسانی وسائل نے 30 جولائی کو نئے ہجری سال کی آمد پر نجی شعبے کے لیے تعطیل کا اعلان کیا ہے۔تاکہ نجی شعبے میں کام کرنے والے لوگ بھی نئے سال کی آمد کو بہ احسن منا سکیں۔ سن ہجری کا آغاز یکم محرم سے ہوتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اعلان کابینہ کے فیصلے کے مطابق ہے جس میں سنہ 2022 کے سرکاری و غیر سرکاری شعبے میں تعطیلات کا اعلان کیا جا چکا ہے۔