پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیش گوئی کر دی

datetime 25  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیر کے روزکراچی، ٹھٹہ، بدین، حیدر آباد ، دادو،ا ٓواران، پنجگور، پسنی، جیوانی اورگوادر میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔اس دوران قلات، لسبیلہ ، خضدار،ژوب، لورالائی ،بارکھان،کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی ، بولان اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔ جبکہ کشمیر،گلیات ،

مری ،ایبٹ آباد، مانسہرہ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں اور سفر کے دوران مزیدمحتاط رہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کے روز سندھ، بلوچستان، پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ مشرقی/جنوبی بلوچستان، زیریں سندھ اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں موسلادھار بارش متوقع ہے ۔منگل کے روز پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان ،سندھ اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان۔ اس دوران کشمیر،بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، پنجاب،خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):سندھ:بدین 219، کراچی ( مسرور بیس 204، کیماڑی 188، صدر 164، سرجانی ٹاؤن 157،گلشن حدید 154، ڈی ایچ اے 126، قائد آباد111،اورنگی ٹاؤن 109، ناظم آباد 106، گداپ ٹاؤں 104، نارتھ کراچی 99، فیصل بیس 89، سعدی ٹاؤن 85، گلشن معمار، ایم او ایس 82، یونیورسٹی روڈ 81، کورنگی 76،

جناح ٹرمینل 65)، ٹھٹھہ131،پڈعیدن 46، جیکب آباد، موہنجودہڑو 45، حیدر آباد 40، سکرنڈ، لاڑکانہ 23، دادو 19، شہید بینظیر آباد 13، ٹنڈو جام 06، خیر پور 04، میرپور خاص، سکھر، چھور 01، بلو چستان: لسبیلہ 118، خضدار 90، سبی 16، دالبندین 11، قلات 10، پنجگور،

بارکھان 05، کوئٹہ، اورماڑہ، تربت 02، پنجاب: بھکر 55 ،بہاولپور(سٹی 52، ایئر پورٹ 34)، چکوال 51،کوٹ ادو 47، فیصل آباد 43، گجرات 42، بہاولنگر 39، ڈی جی خان39 ،کروڑ (لیہ) 36، ملتان( ا ئرپورٹ35،سٹی14)،جوہر آباد 27،

نور پور تھل 24، اسلام آباد(ائرپورٹ 13، گولڑہ 05 ،زیرو پوائنٹ02، سید پور 01)، خانپور 10، خانیوال 09، اٹک 08، لاہور (ایئر پورٹ 07، سٹی 01)، جہلم، سرگودھا 05، راولپنڈی( چکلالہ 02،شمس آباد01 )، جھنگ 02،منڈہ بہاولدین، نارووال،

رحیم یار خان 01،خیبر پختو نخوا: مالم جبہ 20، ڈیرہ اسماعیل خان ( ایئر پورٹ 18، سٹی 08)،باچا خان (ایئر پورٹ 18)، سیدو شریف 09، دیر ( زیریں 08،بالائی02)،پٹن، پشاور 06، بالاکوٹ، پاراچنار 02، کالام 01 ، گلگت بلتستان:گوپس، ہنزہ 08، بگروٹ 07، بابو سر05، گلگت 04،

سکردو 03، کشمیر : راولاکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 45 اور دالبندین میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…