پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

‘خوابوں میں اپنی جلتی ہوئی قبر دیکھتی تھی ثنا خان نے شوبز چھوڑنے کی وجہ بتادی

datetime 25  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارت کی سابقہ اداکارہ، ماڈل اور رقاصہ ثناء خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتادی۔ انہوں نے دو برس قبل شوبز انڈسٹری چھوڑنے، انسانیت کی خدمت اور اپنے خالق کے احکامات کے مطابق زندگی گزارنے کا فیصلہ کر کے سب کو حیران کردیا تھا۔

تاہم حال ہی میں 2012 میں بگ باس 6 سے شہرت حاصل کرنے والی ثناء خان نے اپنے ایک ویڈیو انٹرویو میں جو انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیا، اس میں نام، شہرت اور دولت چھوڑنے کی وجہ بتائی۔انٹرویو کے دوران ثناء خان انڈسٹری چھوڑنے اور حجاب پہننے کی وجہ بتاتے ہوئے کافی جذباتی بھی ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی ماضی کی زندگی میں ان کے پاس ہر چیز تھی، عزت، دولت اور شہرت سب کچھ، جو چاہے وہ کرسکتی تھی لیکن ایک چیز کی کمی تھی یعنی قلبی سکون نہیں تھا۔ ثناء خان نے مزید کہا کہ اس صورتحال کے باعث میں بڑی مشکل میں تھی اور کئی کئی دنوں تک ڈپریشن میں رہی، پھر وہ وقت آیا جب اللّٰہ تعالیٰ کا پیغام اور اس کی علامات ملنے لگیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 2019 کے ماہ رمضان کے بارے میں مجھے آج تک یاد ہے کہ میں خواب و خیال میں ایک قبر دیکھا کرتی تھی، جو جلتی ہوئی تھی اور میں خود کو اس میں پاتی تھی، جس پر میں نے محسوس کیا کہ یہ وہ علامتی پیغام ہے جو اللّٰہ تعالیٰ کی جانب سے مجھے تبدیلی کے لیے ملا ہے اور میرا خاتمہ اسی طرح ہونا تھا، اس کی وجہ سے میں فکر مند ہوئی۔ثناء کا کہنا ہے کہ اس دوران میں نے ترغیبی تقاریر بھی سنیں، مجھے یاد ہے کہ میرے اندر تبدیلیاں آنے لگیں۔

ان کے مطابق پیغام میں کہا گیا تھا کہ تم نہیں چاہتی کہ تمہارا روز آخر حجاب پہننے کا پہلا دن نہ ہو اور یہی وہ چیز تھی جس نے مجھ پر گہرا اثر چھوڑا، یہ بتاتے ہوئے وہ آبدیدہ ہوگئیں۔

ثناء نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ اگلی صبح جو میری سالگرہ کا بھی دن تھا، میرے پاس گھر پر کافی اسکارف تھے جو میں نے پہلے خریدے تھے

اسے نکال کر پہننا اور اپنے آپ سے کہا کہ اب میں کبھی بھی اسے نہیں اتاروں گی۔واضح رہے کہ اس سال ثناء خان نے اپنے شوہر انس سید کے ساتھ فریضہ حج کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…