پیرس(نیوزڈیسک) پیرس میں کی جانے واایمسٹرڈیم سے پیرس آنے والی ٹرین میں گزشتہ روز مسافروں کے ہاتھوں پکڑ لیے جانے والے کلاشنکوف بردار حملہ آور کی وکیل نے بتایا ہے کہ ان کے مو ¿کل کا کہنا ہے کہ وہ ٹرین میں دہشت گردی نہیں بلکہ لوٹ مار کے لیے داخل ہوا تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اس حملہ آور کی وکیل نے بتایا کہ ان کے موکل کا دعویٰ ہے کہ اس کے پاس کلاشنکوف اصل میں ٹوٹی ہوئی حالت میں تھا، جو چلنے کے قابل نہیں تھا اور اسے یہ کلاشنکوف ایک سوٹ کیس میں برسلز کے ایک پارک سے ملا تھا۔ملزم کی وکیل سوفی ڈیوڈ نے بتایاکہ اس نے سوچا کہ وہ اس طرح کچھ پیسے بنا سکتا ہے اور کھانے پینے کے لیے سامان حاصل کر سکتا ہے۔وکیل کے مطابق یہ شخص بے گھر ہے اور حال ہی میں اس نے اسپین، آسٹریا، جرمنی، اور بیلجیئم کا دورہ کیا، تاہم اس نے ترکی یا شام جانے کی تردید کی ہے۔