منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ادارے خاموش بیٹھ جائیں تو کوئی بحران نہیں، مولانافضل الرحمان

datetime 24  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ادارے خاموش بیٹھ جائیں تو کوئی بحران نہیں، عمران خان ہمارے لیے چٹکی بھی نہیں، انہیں بلا بنا کر پیش نہ کیا جائے۔اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ

ہم عمران خان کی اوقات جانتے ہیں، وہ ہمیں جانتا ہے، ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کو بحران میں کون مبتلا کر رہا ہے کھل کر بات کرنی چاہیے، حکومت کو کہا جاتا ہے کہ ہدایات پر چلنا ہے، ورنہ بحران پیدا کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف 3 بار وزیراعظم اور شہباز شریف تین مرتبہ وزیر اعلیٰ رہے ہیں، ن لیگ کے لوگ وزیر رہ چکے ہیں، سب معززین ہیں، ایک ایک کو پکڑ کر جیل میں ڈالا، گالیاں دیں، بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس کی حکومت میں جو گھپلے ہوئے اس پر ہم کیوں خاموش ہیں، ان گھپلوں پر ہم کیوں خاموش ہیں یہ میری اپنی حکومت سے شکایت ہے، عمران خان میں صلاحیت ہی نہیں کہ وہ کسی کو مجبور کرسکے، عمران خان اتنی بڑی سیاسی قوت نہیں۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ اس کی کسی دھمکی کو بنیاد بنا کر پر کو پرندہ بنانا مشکل بات نہیں، میں بھی فوج، عدلیہ اور جنرلز کو بھی نیوٹرلز دیکھنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم نہ ’سافٹ مداخلت‘ اور نہ ’ہارڈ مداخلت‘ تسلیم کرتے ہیں، ہمیں آئین کے مطابق اپنا کام کرنے دیا جائے۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ جو چیز ان کے لیے ٹھیک تھی، آج وہی چیز ہمارے لیے گناہ بن گئی ہے، سیاستدانوں اور پارلیمنٹ کو کام کرنے دیا جائے، روز روز کی مداخلتیں ملکی نظام کو معطل کر دیتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…