منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عبوری وزیراعلیٰ لگانا عدالت کا اختیار نہیں ہے، عدالتی فیصلے پر اعتزاز احسن بھی بول پڑے

datetime 23  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہاہے کہ آئین کے تحت عبوری وزیراعلیٰ بننا ممکن نہیں تھا، عمل کے جاری رہنے کے دوران امیدوار کو عہدہ کیسے دے سکتے ہیں۔سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کے حمزہ شہباز کو

عبوری وزیراعلیٰ برقرار رکھنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز کا آئین کے تحت عبوری وزیراعلیٰ بننا ممکن نہیں تھا، عمل کے جاری رہنے کے دوران امیدوار کو عہدہ کیسے دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بڑا عجیب سا فیصلہ ہے کہ عہدہ دے دیا لیکن اختیارات استعمال نہیں کرے گا، عبوری وزیراعلیٰ لگانا عدالت کا اختیار نہیں ہے، عبوری وزیراعلیٰ کے لیے آئین میں باضابطہ طور پر ایک شق موجود ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ لارجر بینچ بنانا ضروری نہیں 3 یا 5 ججز کا بینچ بھی فیصلہ کرسکتا ہے، کیس کے لیے 5 رکنی بینچ سے زیادہ کی ضرورت نہیں ہے، 17 جج بٹھانا ایسا ہی ہے نا نو من تیل ہوگا نا رادھا ناچے گی۔سینئر قانون دان نے کہا کہ میرا خیال ہے کورٹ کے سامنے ایشو واضح ہوگیا ہے، میرے خیال میں پیر کو ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر فیصلہ ہوجانا چاہیے، انہوں نے آرٹیکل 63 اے کو دو حصوں میں تقسیم کردیا ہے، ایک حصہ پارٹی ہیڈ اور دوسرا حصہ پارلیمانی پارٹی کا ہے، پارلیمانی پارٹی ایوان میں مقابلہ کرتی ہے وہ جانتی ہے ہماری کیا طاقت ہے، پارٹی ہیڈ چاہے لندن بیٹھا ہو یا اٹلی وہ بحث کے قریب تر نہیں ہوتا،

پارلیمانی پارٹی ہاں یا نہ کا فیصلہ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی میں ارکان میں اختلاف ہو تو پارٹی ہیڈ گرینڈ فادر کا کردار ادا کرتا ہے، پارلیمانی پارٹی اور پارٹی ہیڈ 2 الگ الگ چیزیں ہیں، پہلے فیصلہ پارلیمانی پارٹی کا ہے دوسرا فیصلہ پارلیمانی لیڈر کا ہے،

سپریم کورٹ نے پارلیمانی پارٹی کے حق میں فیصلہ دیا تو شریف ڈاکٹرائن ناکام ہوگی، انہوں نے تو پوری کوشش کی ہے کہ پارٹی سربراہ کے ہاتھ میں سب رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…