منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

زندگی کے منفی تجربات، ذہنی تنا ئوکا سبب ،برطانوی تحقیقاتی ادارے کی تحقیق میں اہم انکشافات

datetime 23  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)برطانوی تحقیقاتی ادارے نے حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ڈپریشن کی بیماری دماغ میں کسی کیمیائی عدم توازن کا نتیجہ نہیں بلکہ زندگی میں پیش آنے والے منفی واقعات و تجربات ذہنی تنا کا سبب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق لندن کی یونیورسٹی میں ہونے والی

ایک طبی تحقیق میں ہزاروں افراد پر مشتمل ایک گروہ میں ڈپریشن اور سیروٹونین سرگرمیوں کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا تھا۔اس کے علاوہ تحقیق میں ڈپریشن کے حوالے سے ماضی میں ہونے والی تحقیقی رپورٹس اور تمام تر تفصیلات کا تجزیہ بھی کیا گیا جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کئی دہائیوں سے تسلیم کیا جانے والا یہ خیال غلط ہے کہ دماغ میں ایک کیمیکل سیروٹونین کا توازن کا بگاڑ ڈپریشن کاسبب ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ سیروٹونین ایسا کیمیکل ہے جو مزاج، نیند، ہاضمے اور دیگر جسمانی افعال کے لیے بہت زیادہ اہم کردار ادا کرتا ہے لیکن تمام تر تجربات و تجزیوں سے ایسے شواہد نہیں ملے کہ سیروٹونین کی سطح یا اس کیمیکل کی سرگرمیاں ڈپریشن کی وجہ بنیں۔کئی دہائیوں سے سیروٹونین کو ڈپریشن کی وجہ سمجھا جاتا تھا جس کے باعث مریضوں کو سکون آور ادویات تجویز کی جاتی تھیں تاکہ دماغ میں اس کیمیکل کی سطح میں اضافہ ہوسکے۔ نئی تحقیق سے ان ادوایات کے استعمال پر کئی سوالات کھڑے ہوگئے ۔محققین کا مزید کہنا تھا کہ ڈپریشن کو قابو کرنے کے لیے کئی مریض سکون آور ادویات کا استعمال دماغ میں سیروٹونین لیول کو متعدل رکھنے کے لیے کرتے ہیں۔ مگر حالیہ تحقیق سے سیروٹونین لیول اور ڈپریشن کے مابین کوئی تعلق نہیں ملا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…