پاکستان میں تیل کی بڑھتی قیمتوں پر سعودی عرب کا بڑا قدم
اسلام آباد(این این آئی)ترجمان پیٹرولیم ڈویژن سید ذکریا علی شاہ نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے سے سعودی عرب سے پاکستان کو ملنے والے تیل کی مقدار بھی کم ہو گئی ہے۔
ایک انٹرویومیں سید ذکریا علی شاہ نے بتایا کہ سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کا تیل فراہم کر رہا ہے، سعودی عرب سے یہ تیل پاکستان کو تاخیری ادائیگیوں پر مل رہا ہے۔
ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان کو فراہم کیے جانے والے تیل کی مقدار کم ہو گئی ہے
تاہم سعودی عرب سے یہ سہولت بڑھانے کے لیے بات چیت چل رہی ہے۔سید ذکریا علی شاہ نے بتایا کہ پاکستان چاہتا ہے
سعودی عرب سے کم ازکم اتنا تیل مل سکے کہ قیمتیں بڑھنے کے باوجود مقدار کم نہ ہو تاہم اس حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔