اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی امین گنڈا پور نے صحافی کی جانب سے خود کو وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سے ملانے پر کہا ہے کہ اللہ کو مانو،
مجھے کس کے ساتھ ملا رہے ہو۔پاکستان تحریک انصاف لاہور کے آفیشل ٹوئٹر پیج کی جانب سے ری ٹوئٹ کی گئی ایک ویڈیو میں علی امین گنڈا پور کو صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے سنا
اور دیکھا جا سکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان کے دور میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی اور نا ہی ہم نے اداروں میں مداخلت کی۔ان کا کہنا تھا
لیکن موجودہ دور میں ہمارے ساتھ جو ناانصافیاں اور جو زیادتیاں ہوئیں اور ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ جو ناروا سلوک روا رکھا گیا
اس کا حساب ہم ضرور لیں گے۔صحافی کی جانب سے خود کو وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے ساتھ ملانے سے متعلق سوال پر علی امین گنڈا پور نے جواب دیا کہ اللہ کو مانو، مجھے کس کے ساتھ ملا رہے ہو۔