منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

بولی وڈ مافیا ہراساں کر رہی ہے، مرتے مرتے بچی، تنوشری دتہ کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 22  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)ماضی کی مقبول بولی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ’جنسی ہراسانی‘ کے خلاف آواز اٹھائے جانے کے بعد نہ صرف بولی وڈ مافیا بلکہ مہاراشٹر کے سیاستدان بھی ہراساں کر رہے ہیں۔تنوشری دتہ نے رواں ماہ جولائی کے آغاز سے انسٹاگرام پر پوسٹس میں دعویٰ کیا کہ انہیں بولی وڈ مافیاز اور مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی پر راج کرنے والی سیاسی مافیا ہراساں کر رہی ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹس میں کسی بھی بولی وڈ شخصیت یا سیاستدان کا نام لیے بغیر دعویٰ کیا کہ انہیں 2018 میں بھارت میں ’می ٹو مہم‘ شروع کرنے کے بعد ہراساں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ انہیں مختلف طریقوں سے ہراساں کیے جانے کے بعد ان کے پیچھے ایک ایسی نوکرانی لگائی گئی، جس نے انہیں پانی اور کھانے میں زہریلی دوا ملا کر دی اور وہ مرتے مرتے بچیں۔اداکارہ نے لکھا کہ نوکرانی کی جانب سے پانی اور کھانے میں زہریلی چیزیں ملا کر دینے سے ان کی صحت سنگین طرح متاثر ہوئی۔تنوشری دتہ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کی گاڑی کے بریک بار بار خراب کرائے گئے اور وہ حادثات کا شکار ہوتے ہوتے بچیں۔اداکارہ کے مطابق اب وہ گزشتہ چالیس دن سے بیرون ملک سے واپس اپنے شہر ممبئی آئی ہیں مگر اپنی رہائش گاہ کے باہر عجیب عجیب طرح کے واقعات ہوتے ہوئے دیکھتی ہیں، انہیں ڈراکر خوف زدہ کیا جا رہا ہے، انہیں بری طرح ہراساں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ ان ہتھکنڈوں سے ڈر کر خودکشی نہیں کریں گی اور یہ سب لوگ یاد رکھیں کہ وہ خود اپنی زندگی کا خاتمہ نہیں کریں گی بلکہ انہیں قتل کیا جائے گا۔انہوں نے اپنی پوسٹس میں حیرانگی کا اظہار کیا کہ ان کی فریاد پر کوئی کچھ کیوں نہیں کر رہا؟انہوں نے ممبئی میں بولی وڈ مافیا اور سیاسی مافیا کے اثر کی بات کرتے ہوئے لکھا کہ اب مذکورہ شہر پرامن رہا، شہر کو فوج کے حوالے کیا جائے یا پھر مرکزی حکومت آکر اسے سنبھالے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…