لندن (نیوز ڈیسک) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 65 برس سے زائد عمر کے 20 فیصد افراد الکحل کی غیر محفوظ مقدار استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی صحت کو انتہائی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق کنگز کالج لندن کے مختلف شعبوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 1946 سے 1964 کے دوران پیدا ہونیوالے افراد میں خطرناک حد تک شراب پینے کی شرح میں اضافہ ہورہاہے اس سلسلے میں کی جانیوالی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بلانوشوں میں زیادہ تعداد مردوں کی ہے اور وہ بھی نسبتاً دولتمند اور تعلیم یافتہ ہیں ۔ اس تحقیق میں شامل کئے جانے والوں میں 46 فیصد مرد تھے اور ان میں سے 60 فیصد شراب نوشی کرتے ہیں جبکہ 65 فیصد انتہائی غیر محفوظ حدوں تک شراب نوش ہیں ۔ تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ شراب نوشی کرنے والوں میں زیادہ تر لوگ برطانوی یا آئرش ہیں جبکہ کریبین ، افریقی یا ایشیائی پس منظر کے حامل لوگوں میں شراب نوشوں کی تعداد کم ہے ۔ اس سلسلے میں جاری کی جانیوالی گائیڈ لائنز میں بتایا گیا ہے کہ مردوں کو ایک ہفتے میں 21 یونٹ سے زیادہ الکحل استعمال نہیں کرنی چاہیئے جبکہ خواتین 14 یونٹ سے زیادہ الکحل استعمال نہ کریں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ عمر کے افراد پر حد سے زیادہ شراب نوشی کے مضر اثرات مرتب ہوتے ہین اور تحقیق میں انکشاف ہو اہے کہ زیادہ عمر کے لوگوں میں حد سے زیادہ مے نوشوں میں برطانوی سفید فام افراد کا تناسب زیادہ بے جو دولتمند اور تعلیم یافتہ بھی ہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں