جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

داعش کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہی ہے، امریکی افواج کا انکشاف

datetime 24  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی افواج کا کہنا ہے کہ عراق میں کرد افواج کے خلاف حملے میں استعمال کئے گئے بھاری دہانے والے گولوں کے ابتدائی تجزئے سے پتا چلتا ہے کہ داعش نے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے ہیں۔شام اور عراق میں دولت اسلامیہ کے خلاف فوجی آپریشن کے امریکی سربراہ برگیڈیر جنرل کیون کیلی نے کہا ہے کہ میدان جنگ کے تجزئے میں اول درجے کے کیمیائی ایجنٹ ایچ ڈی یا سلفائیڈ گیس کی موجودگی کا پتہ چلتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ نتائج حتمی نہیں۔ بلکہ، حتمی نتائج اخذ کرنے کے لئے تجزیہ ابھی جاری ہے۔امریکی حکام کو یہ رپورٹ ملتی رہی ہے کہ داعش کے مسلح جنگجو اسی ماہ عراق کے علاقے ماخومور میں کرد پیشمرگہ لڑاکوں کے خلاف گندھک ملی گیس استعمال کرتے رہے ہیں۔جنرل کیلی کا کہنا ہے کہ کرد فوج ان پر حملے میں استعمال ہونے والے مارٹر گولوں کے چند ٹکڑے اٹھا کر لائے تھے، تاکہ امریکی افواج ان کا تجزیہ کرکے کیمیائی ہتھیار استعمال کئے جانے کی تصدیق کرے۔تاہم، یہ خدشہ موجود ہے کہ پیش مرگہ نے یہ ثبوت امریکی افواج کو گمراہ کرنے کے لئے بھیجے ہوں۔یہ بات اب تک واضح نہیں کہ دولت اسلامیہ کے مسلح جنگجوو¿ں نے یہ ہتھیار حاصل کر لئے ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…