پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ایسی حوالات میں رکھا گیا جہاں۔۔۔شہباز گل پھٹ پڑے

datetime 19  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہبازگل نے کہا ہے کہ مجھے جان بوجھ کر ایسی حوالات میں رکھا گیا جہاں انتہائی گندگی تھی ، مجھے حوالات میں رکھنے کے بعد کیمرا بھی لگایا گیا تاکہ نظر رکھی جا سکے حوالات میں کئی روز پرانا کھانا بھی پڑا ہوا تھا ۔

یہ سب مجھے تنگ کرنے کیلئے کیا گیا ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جب ہمیں حکومت سے نکالا جا رہا تھا اس وقت کیا ہوتا رہا سب دیکھا ،ہمیں حکومت سے نکالنے سے 15 دن پہلے کیا ہوتا رہا وہ بھی دیکھا ،یہ بھی دیکھا کہ کون ہمیں یقین دہانی کراتے رہے بعد میں ساتھ چھوڑ دیا۔دوسری جانب تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسدعمر نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ پنجاب میں حکومت بناتے ہی اسمبلی تحلیل کر دیں ،پنجاب میں حکومت بنانے کے بعدبھی صورتحال دیکھی جاسکتی ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی ہمارے اتحادی ہیں ان سے بھی مشاورت ہو رہی ہے شہبازشریف استعفیٰ دینا چاہتے ہیں تو ضرور دیں ،جب شہباز شریف استعفیٰ دیں تو انہیں پنجاب اور خیبر پختوانخواہ مں پی ٹی آئی سے لڑنا پڑے گا۔اسدعمر نے کہا کہ پی ڈی ایم اسلام آباد میں رہ گئی صوبوں میں توان کے پاس اختیار نہیں ،شہباز شریف کیا صرف اسلام آباد میں بیٹھیں گے؟ وہ بھی الیکشن چاہیں گے ،سیاسی طور پر تو ہم کہیں گے کہ اچھا ہے انہیں چلنے دیں ملبہ ان پر گرے لیکن ہم سیاسی فائدہ نہیں دیکھ رہے ملک کیلئے شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…