جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

فیصل واوڈا نااہلی کیس ،سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 19  جولائی  2022 |

اسلام آباد، لاہور (این این آئی)سپریم کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت نثار کھوڑو کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کر دی۔پی ٹی آئی کے رہنما فیصل وائوڈا کی تاحیات نااہلی کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی اپیل پر

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔چیف جسٹس نے نثار کھوڑو کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کر دی۔سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق پر تمام فریقین کے وکلاء کو تیاری کا حکم جاری کر دیا۔چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے سامنے اہم سوال آرٹیکل 62 ون ایف کا ہے، کیا الیکشن کمیشن آرٹیکل 62 ون ایف لگا سکتا ہے؟چیف جسٹس پاکستان نے آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق کو بڑا سیرئیس ایشو قرار دیا۔سپریم کورٹ نے فیصل وائوڈا کے وکیل کی اپیل پر جلد سماعت کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت ستمبر تک ملتوی کر دی۔دوسری جانب انسدا د دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے ، توڑ پھوڑ اور پولیس پر تشدد کے الزام میں قائم مقدمے میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانت میں 27مئی تک توسیع کر دی۔لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کی جج عبہر گل نے کیس کی سماعت ہوئی۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر، یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال ،اعجاز چوہدری ، جمشید اقبال چیمہ ، عندلیب عباس ،مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے تمام ملزمان کةی عبوری ضمانت میں27 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسران سے آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…