جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

امریکی ڈالر کی قیمت نے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، پاکستانی روپیہ ہلکان

datetime 19  جولائی  2022 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی )انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ڈالر نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے، انٹر بینک میں ڈالر 5 روپے 80 پیسے مہنگا ہوکر 221 روپے کا ہو گیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے

مہنگا ہوکر 222 روپے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب گزشتہ مالی سال کے دوران سمندر پار پاکستانیوں سے31 ارب 20 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات موصول ہوئی ہیں۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جون 2022 کے دوران دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 2 ارب 76 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔جون میں موصول ہونے والی ترسیلات زر کا حجم ماہانہ بنیاد پر 18.4 جب کہ سالانہ بنیادوں پر 1.7 فیصد زیادہ ہے۔مالی سال 22-2021 کے آخری مہینے میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے 66 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کے مساوی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے 49 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز، برطانیہ سے 45 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز اور امریکا سے 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کے مساوی رقم موصول ہوئی۔مرکزی بینک کے مطابق مالی سال 22-2021 کے دوران دنیا کے مختلف ممالک میں آباد پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز بھجوائے، جو کہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں۔اس طرح مالی سال 22-2021 کے دوران ترسیلات زر کا حجم مالی سال 21-2020 کے مقابلے میں 6.1 فیصد زیادہ رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…