ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

حکومت اپنی مدت پوری کرے گی یا نہیں؟ پی پی سی ای سی اجلاس میں فیصلہ ہو گیا

datetime 18  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اہم اجلاس کے بعدپی پی قیادت نے ملکی سیاسی صورتحال پرفوری طور ن لیگ کی قیادت سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لئے سابق آصف زرداری اورچیئرمین پیپلز پارٹی

بلاول بھٹو زرداری لاہور جارہے ہیں۔پیپلز پارٹی نے اپنے اس مؤقف کو پھر دہرایا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے ملک میں آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر اور انتخابی اصلاحات کے بعد ہوں۔ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کاا جلاس پیر کو بلاول ہاؤس کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی مشترکہ صدارت میں ہوا۔اجلاس میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال خصوصا پنجاب میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج سے پیدا ہونے والے حالات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ، فریال تالپور سینیٹر شیری رحمان، شازیہ مری، فیصل کنڈی سمیت دیگر رہنما موجود تھے جبکہ سی ای سی کے دیگر اراکین وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی نے اپنی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا۔پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کے بعد سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام نے بلاول ہاس کے باہر میڈیا کو بتایا کہ پیپلزپارٹی سی ای سی کااہم اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعداہم فیصلے ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں پارٹی اتحادیوں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔پی پی نے ہمیشہ جدوجہدکی ہے اور ہر طرح کے حالات کامقابلہ کیاہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ کل لاہورمیں اتحادی جماعتوں کااہم اجلاس ہوگا جس میں پیپلز پارٹی بھی شریک ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی یہ خواہش ہے کہ انتخابی اصلاحات ہوں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کے خلاف چھوٹے الزامات پر فوری طورپرمعافی مانگیں کیونکہ انہوں نے الیکشن کمیشن کومتنازعہ بنانے کی کوشش کی اورجھوٹ پرجھوٹ بولا تھا اور جھوٹ ہمیشہ ان کاوطیرہ بنارہاہے۔شرجیل نے کہا کہ معران خان مسٹرایکس وائی سے بھی معافی مانگیں وہ

خیالی پلاپکاتے رہے۔حقیقت یہ ہے کہ عمران خان جیت کربھی ہارگئے۔پیپلزپارٹی سی ای سی اجلاس کے بعد وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن بلاول ہاس کے باہر میڈیاسے بات چیت کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسٹرجھوٹے نے آئی ایم ایف کے ساتھ مہنگائی کامعاہدہ کیاتھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے غیرمقبول فیصلے کئے،مہنگائی کے ذمہ دار ہم نہیں بلکہ مسٹرجھوٹاہے۔اس حکومت کوتوآئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری کرنی پڑرہی

ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ کسی کاذاتی معاہدہ نہیں بلکہ یہ معاہدہ ریاست پاکستان کے ساتھ ہے۔شرجیل انعام نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم شہبازشریف ہیں اگرعمران خان کے پاس اکثریت ہے توسامنے لیکرآئیں، ملک میں پہلی مرتبہ آئینی طورپرعمران خان کوہٹایاگیا،اس سے پہلے 52بی کے تحت وزیراعظم برطرف کئے جاتے رہے ہیں۔شرجیل نے کہا کہ مسٹرجھوٹے خان کے پاس کبھی بھی کوئی اکثریت نہیں رہی بلکہ انہوں نے خود

اعتراف کیاہے کہ بجٹ پاس کرانے کے لئے ادھرادھرسے مدد لیتارہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کاساڈھے تین سالہ اقتدارناجائزتھا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایمپائر نیوٹرل نہیں ہوتا تو عمران خان ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ آج بھی پنجاب کے لوگ سمجھتے ہیں کے انکے لئے پیپلز پارٹی بہتر سیاسی آپشن ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے یو ٹرن نہیں لئے نا ہی کبھی اداروں سے لڑائی کی بلکہ اس ملک کو کسی نے جمہوریت دی تو پیپلز پارٹی نے دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…