پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

اس خاتون نے اپنا گھر چھوڑ کر ٹرین کو ہی مستقل ٹھکانہ بنا ڈالاکیونکہ۔۔۔

datetime 24  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)جرمنی سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی ’لیونی میولر‘ اس لحاظ سے بے حد مختلف ہے کہ اس کے شب و روز قریباً مکمل طور پر مختلف ٹرینوں پر ہی گزرتے ہیں۔ ’میولر‘ نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے کا آغاز چند ماہ قبل ہوا تھا جب اس کا کسی بات پر اپنے مالک مکان سے جھگڑا ہوگیا۔ مکان خالی کرنا پڑا تو دل میں خیال آیا کہ گھر کی ضرورت ہی کیا ہے لہٰذا اس نے مہینے بھر کیلئے ٹرین کا پاس خرید لیا۔
یہ پاس اسے 380 ڈالر مہینہ میں پڑتاہے جبکہ مکان کا کرایہ قریباً 450 ڈالر مہینہ تھا۔ تاہم میولر کا دعویٰ ہے کہ ایسا طرز زندگی اس نے صرف پیسوں کی بچت کی وجہ سے نہیں اپنایا۔ یہ طرز زندگی ا±سے آزادی فراہم کرتا ہے۔ اب جب دل چاہے جس مرضی دوست یا رشتہ دار سے جاکر مل سکتی ہے۔ میولر کے مطابق وہ چاہتی ہے کہ لوگ اس بات پر غور کریں کہ جن عادات کو وہ نارمل سمجھتے ہیں کیا وہ واقعی نارمل ہیں؟ میولر کا کہنا ہے کہ ٹرین پر وہ ٹوتھ پیسٹ، برش، کپڑے، لیپ ٹاپ تمام ضروری سامان ساتھ ہی رکھتی ہے۔ 23 سالہ میولر ایک بلاگ بھی چلاتی ہے اور اپنے تجربات کو اس پر رقم بھی کررہی ہے۔ کالج کا کام بھی وہ ٹرین پر سفر کے دوران ہی کرتی ہے۔ تاہم اس کا کہنا ہے کہ اکثر رات گزارنے کیلئے اپنے والدین یا کسی دوست کی طرف بھی چلی جاتی ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…