جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ضمنی انتخابات میں کامیابی، عمران خان نے اللہ تعالیٰ کا فضل قرار دے دیا

datetime 18  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پنجاب کی 20 سیٹوں پر ضمنی انتخابات میں تاریخ فتح حاصل کرنے کو تحریک انصاف کے چیئرمین نے اللہ تعالی کا فضل قرار دیا ہے۔ افیس بک پر عمران خان نے اپنی تصویر شیئر کی ہے جس پر معروف شاعر فیض احمد فیض کی غزل ’ہم دیکھیں گے‘ کے

چند اشعار درج ہیں۔انہوں نے لکھا ہے کہ بس نام رہے گا اللہ کا، جو غائب بھی ہے حاضر بھی، جو منظر بھی ہے ناظر بھی۔۔۔۔۔انہوں نے کہا کہ اب شفاف عام انتخابات ہونا چاہیئں، انہوں نے اپنے کارکنوں اور اتحادیون کا شکریہ بھی ادا کیا۔ واضح رہے کہ پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ملتان، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، خوشاب اور لاہور کی تین نشستوں سمیت 16 نشستیں جیت لیں۔ن لیگ کو صرف تینسیٹیں مل سکیں۔ رات بارہ بجے تک موصول ہونے والے غیر سرکاری اور غیر حتمی انتخابی نتائج کے مطابق ن لیگ لاہور کی چار نشستوں میں سے صرف ایک انتخابی نشست پر کامیابی حاصل کرسکی جبکہ ن لیگ ایک نشست پر برتری حاصل تھی۔پانچ بجے سے قبل پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے والے ووٹرز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا جبکہ مقررہ وقت کے بعد آنے والے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشن میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے لاہور حلقہ 158 کا میدان مار لیا۔ پی ٹی آئی کے امیدوار میاں محمد عثمان اکرم نے مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا احسن شرافت کو شکست دیدی۔حلقے کے مکمل 151 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق میاں محمد عثمان اکرم نے 37 ہزار 463 ووٹ جبکہ رانا احسن اشرف 31 ہزار 906 ووٹ حاصل کرسکے۔

واضح رہے کہ 2018 کے انتخابات میں منحرف رکن اسمبلی علیم خان اس حلقے سے کامیاب ہوئے تھے۔علاوہ ازیں پی پی 167 (لاہور) کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری انتخابی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے شبیر گجر 40 ہزار 511 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے جبکہ ن لیگ کے نذیر چوہان 26 ہزار 473 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور کی 4 انتخابی نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) صرف

ایک نشست پر کامیاب حاصل کرسکی ہے۔پی پی 168 (لاہور) کی انتخابی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار اسد علی کھوکھر نے تحریک انصاف کے امیدوار نواز اعوان کو شکست دیدی۔ اسد علی کھوکھر 26 ہزار 169 ووٹ جبکہ نواز اعوان 15 ہزار 767 ووٹ حاصل کرسکے۔اپی پی 83 (خوشاب) کے تمام 215 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ملک حسن اسلم خان کامیاب ہوگئے

ہیں۔غیرسرکاری اور غیر حتمی تنائج کے مطابق پی ٹی ا?ئی کے ملک حسن اسلم نے 48 ہزار 475 ووٹ لے کر آزاد امیدوار محمد آصف ملک کو شکست دی۔آزاد امیدوار محمد ا?صف ملک نے 41 ہزار 752 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ا?ئے۔اپی پی 217 (ملتان) کے تمام 124 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی ا?ئی کے امیدوار مخدوم زین قریشی نے ن لیگ کے امیدوار سلمان نعیم کو شسکت دے دی۔دونوں

امیدواروں نے ایک جگہ رزلٹ دیکھا۔اور لیگی امیدوار نے زین قریشی کو مبارکباد دی۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی ا?ئی کے مخدوم زین قریشی نے 47 ہزار252 ووٹ لے کر کامیابی اپنے نام کی۔الیکشن کمیشن کے مرکزی سیکرٹریٹ کو موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سلمان نعیم 40 ہزار 203 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔ سیکرٹریٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی کے بیٹے 7 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب رہے

جبکہ پی پی 217 میں ٹرن آؤٹ 42 فیصد سے زائد رہا۔اپی پی 288 (ڈیرہ غازی خان) کے تمام 145 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سردارمحمدسیف الدین کھوسہ 58 ہزار 885 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔مسلم لیگ (ن) کے عبدالقادر خان 32 ہزار 907 ووٹ حاصل کرسکے۔اپی پی 202 (ساہیوال) کے تمام 176 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے

مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میجر (ر) محمد غلام سرور نے مسلم لیگ (ن) کے نعمان لنگڑیاں کو شکست دے دی۔یر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی ا?ئی امیدوار نے 61 ہزار 989 ووٹ جبکہ لیگی رہنما نے 59 ہزار 1467 ووٹ حاصل کیے۔ن 20 نشستوں میں لاہور کی 4، راولپنڈی، خوشاب، بھکر، فیصل آباد، شیخوپورہ، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر،لیہ کی ایک ایک، جھنگ کی 2، لودھراں میں 2، مظفر گڑھ میں 2 اور ڈیرہ غازی خان کی ایک نشست شامل ہے۔ پی پی سات راولپنڈی کا رزلٹ لیٹ ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…