ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

جلیل شرقپوری اچھا انسان نہیں ، اس نے پیسے لیے ہوں گے،رانا ثناء اللہ

datetime 17  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جلیل شرقپوری اچھا انسان نہیں ، اس نے پیسے لیے ہوں گے، یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ گل زمان پرویز الٰہی کا فرنٹ مین ہے۔ شیخ رشید کی آڈیو میں موجود گل زمان کو سب جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے نجی کمپنی بنائی ہوئی ہے، ان کمپنیوں نے ایف سی کے ریٹائرڈ ملازمین رکھے ہیں۔

اور انہوں نے وردی بھی ایف سی جیسی ہی بنائی ہوئی ہے۔ اس سکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کمپنی کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہے، جس کے بعد معاملے پر سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ رینجرز، ایف سی اور پاک فوج نے بھی بطور کوئیک ریسپانس فورس فرائض سر انجام دئے۔وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ وزارتِ داخلہ میں قائم مانیٹرنگ سیل انتخابی حلقوں کی مسلسل نگرانی کر تارہا مانیٹرنگ سیل پنجاب اور سندھ کی حکومتوں اور سول آرمڈ فورسز کے ہیڈ کوارٹر سے منسلک ہے۔واضح رہے کہ ’’فیر کل شرقپوری نوں وی پیمنٹ کر دتی اے‘‘۔۔۔۔ یہ آواز سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی سامنے آئی ہے جو چوہدری برادران کے قریبی شخص گل زمان میاں جلیل شرقپوری سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں اور اس کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی ہے۔ شیخ رشید نے آڈیو کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ آڈیو لیک میں مبینہ طور پر شیخ رشید چوہدری گل زمان ا سے کہہ رہے ہیں کہ پھر کل شرقپوری کو بھی آپ نے پیمنٹ دے دی ہے۔گل زمان نامی شخص نے کہا کہ یہ ٹیلے فون ہے خدا کے بندے، ایسی باتیں مت کریں ،صورتحال دیکھنا بیڑا پار ہو گا انشاء� اللہ۔شیخ رشید نے کہا کہ میں نے آپ کی وجہ سے بیپر دیا ہے کہ

دیکھیں پھر کیا ہونا ہے۔گل زمان نے کہا کہ آپ نے میری وجہ سے بیپر دیا، اللہ پردہ رکھنے والا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ابھی نکلے نہیں آپ اتنا زبردست الیکشن ہے، جس پر گل زمان نے جواب دیا کہ ابھی نکلتے ہیں پھر )آپ کو خبریں دیتے ہیں۔

دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور مسلم لیگ ن کے مستعفی رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے آڈیو پر اپنے ردعمل کا اظہار کردیا ہے۔ شیخ رشید نے آڈیو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آواز میری ہے، میں نے بات کی ہے، مگر میں مذاق میں بات کررہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شرقپوری صاحب نے جو کہا، درست کہا ہے، شرقپوری نیک آدمی ہیں۔ گل زمان عام آدمی ہے، اس کے ساتھ سلام دعا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت میرے فون ریکارڈ کررہی ہے۔ دریں اثنا مستعفی رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے آڈیو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ

شیخ رشید کی مبینہ آڈیو ٹیپ سنی،شیخ رشید دو نمبر آدمی ہے،عمران سے مخلص نہیں۔ اس میں شیخ رشید پری پلان مجھ پر الزام لگا رہا ہے۔ شیخ رشید سے ایک بار ملاقات ہوئی تھی، اس سے نہ کوئی تعلق ہے نہ ملاقات۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید میرے بارے میں جھوٹ بول رہا ہے۔ قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں

شیخ رشید دو نمبر آدمی ہے۔ شیخ رشید عمران خان کے پاس صرف شہرت کے لیے بیٹھا ہوتا ہے۔ میں نے علیم خان کے بارے میں بھی عمران خان کو بتا دیا تھا۔ادھر شیخ رشید سے ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری سے متعلق ٹیلی فون پر بات کرنے والے گل زمان نامی شخص نے بھی

لیک آڈیو کی تصدیق کردی۔گل زمان کا کہنا ہیکہ صبح شیخ رشید نے فون پر ادائیگی کی بات کی تو انہیں روک دیا، جلیل شرقپوری کو جانتا ہوں نہ کبھی ملاقات ہوئی۔ گل زمان کے مطابق انہیں معلوم نہیں کہ شیخ رشید کے ذہن میں کیا تھا کہ ایسا سوال کیا، میرا اس قسم کی باتوں سے کوئی تعلق نہیں، چوہدری برادران سے میرا تعلق 25 سال پرانا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…