پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

تیسرا مکمل نتیجہ، چیچہ وطنی میں منحرف رکن کو پی ٹی آئی کے ہاتھوں بدترین شکست

datetime 17  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات میں تیسری نشست بھی اپنے نام کر لی، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب کے حلقہ پی پی 202 چیچہ وطنی کی نشست جیت لی ہے، میجر (ر) غلام سرور نے 61 ہزار 989 ووٹ

حاصل کرکے واضح کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نعمان لنگڑیال نے 59 ہزار 167 ووٹ حاصل کئے، واضح رہے کہ نعمان لنگڑیال نے 2018ء کے جنرل الیکشن میں تحریک انصاف کی جانب سے ن لیگ کے امیدوار شاہد منیر کو تیرہ ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجاب کے دو حلقوں میں تحریک انصاف جیت چکی ہے جبکہ پندرہ حلقوں میں واضح برتری حاصل کئے ہوئے ہے اور قوی امید کی جا رہی ہے کہ ان میں تحریک انصاف ہی کامیابی حاصل کرے گی، لاہور کے چاروں حلقوں میں سے تین حلقوں میں تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہو گئی ہے، اب تک پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پی پی 158 لاہور میں تحریک انصاف کے میاں اکرم عثمان 16700 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ ن لیگ کے رانا احسن شرافت 13584 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، لاہور پی پی 167 میں اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار شبیر احمد گجر 13153 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ن لیگ کے نذیر احمد چوہان نے اب تک 8078 ووٹ حاصل کئے ہیں، لاہور پی پی 168 میں ن لیگ کے امیدوار برتری حاصل کئے ہوئے ہیں ن لیگ کے امیدوار اسد کھوکھر نے اب تک 8575 ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے

رہنما محمد نواز اعوان 5195 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، لاہور پی پی 170 میں تحریک انصاف کے رہنما برتری حاصل کئے ہوئے ہیں انہوں نے اب تک 11174 ووٹ حاصل کئے ہوئے ہیں جبکہ ن لیگ کے محمد ذوالقرنین 6627 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، واضح رہے کہ ملتان میں تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی 46 ہزار 427 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں ن لیگ کے محمد سلمان نعیم نے 40 ہزار 250 ووٹ حاصل کئے ہیں، اس طرح غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ملتان سے تحریک انصاف کے امیدوار جیت گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…