جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

مریم نواز نے شکست تسلیم کر لی

datetime 17  جولائی  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ضمنی انتخابات کےنتائج کو تسلیم کر لیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں،عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔

مریم نواز کا کہنا تھاکہ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، دل بڑا کرنا چاہیے۔ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کر کے انھیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔ انشاءاللّہ خیر ہو گی۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو میں ملک احمد خان کا کہنا تھاکہ دل سے تسلیم کرتا ہوں کہ تحریک انصاف کو تاریخی فتح ہوئی۔پنجاب کے ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی کو 15 نشستوں پر برتری اور دو پرکامیاب، ن لیگ صرف 2 نشستوں پرآگےانہوں نے کہا کہ عوام کا ووٹ ہمارے خلاف آیا ہے، عوام نے ووٹ سے اپنی رائے دی، اس کے بعد حکومت کا رہنا نہ رہنا سیکنڈری ہوجاتا ہے۔ملک احمد خان کا کہنا تھاکہ الیکشن کے نتائج بتارہے ہیں کہ ہمارے پاس عددی اکثریت نہیں رہے گی۔ان کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰٰ پنجاب سے بات ہوئی انھوں نے بھی عوام کی رائے کا احترام کرنے کا کہا ہے، پنجاب ہمارے ہاتھ سے جارہا ہے، وفاق میں اتحادی حکومت ہے اور فیصلہ رہنماؤں نے کرنا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں 20 میں سے 2 نشستیں جیت لیں اور انہیں 15 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…