اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 2 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے اور اسے مزید 15 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کےتحریک انصاف کی برتری پر عمران خان کی وکٹری کی سپیچ کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں ۔ حتمی نتائج کے آنے کے بعد عمران خان کا خطاب متوقع ہے ۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں شکست تسلیم کرلی۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو میں ملک احمد خان کا کہنا تھاکہ دل سے تسلیم کرتا ہوں کہ تحریک انصاف کو تاریخی فتح ہوئی۔پنجاب کے ضمنی انتخابات: پی ٹی آئی کو 15 نشستوں پر برتری اور دو پرکامیاب، ن لیگ صرف 2 نشستوں پرآگےانہوں نے کہا کہ عوام کا ووٹ ہمارے خلاف آیا ہے، عوام نے ووٹ سے اپنی رائے دی، اس کے بعد حکومت کا رہنا نہ رہنا سیکنڈری ہوجاتا ہے۔ملک احمد خان کا کہنا تھاکہ الیکشن کے نتائج بتارہے ہیں کہ ہمارے پاس عددی اکثریت نہیں رہے گی۔ان کا کہناتھا کہ وزیراعلیٰٰ پنجاب سے بات ہوئی انھوں نے بھی عوام کی رائے کا احترام کرنے کا کہا ہے، پنجاب ہمارے ہاتھ سے جارہا ہے، وفاق میں اتحادی حکومت ہے اور فیصلہ رہنماؤں نے کرنا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں 20 میں سے 2 نشستیں جیت لیں اور انہیں 15 سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔