اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ رزلٹ بہترین آرہے ہیں ، انشاء اللہ ہمیں امید ہے کہ ہم پندرہ یا سولہ سیٹیں نکال گے ۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ضمنی انتخابات میں 175 امیدواروں نے حصہ لیا۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق 40فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے ، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کو20سیٹوں میں سے 17پر برتری حاصل ہو گئی جبکہ ن لیگ کو 2 پر برتری حاصل ہے ۔ جبکہ ایک سیٹ پر آزاد امیدوار آگے ہیں ۔