جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج، چیچہ وطنی میں ن لیگ کی پی ٹی آئی پر واضح برتری

datetime 17  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، لاہور(مانیٹرنگ، این این آئی) پنجاب کے بیس حلقوں میں ضمنی الیکشن ہوئے،وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، پی پی 202 چیچہ وطنی میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے ملک نعمان لنگڑیال 15756 ووٹ لے کر آگے ہیں

جبکہ پی ٹی آئی کے میجر (ر) غلام سرور 13211 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، واضح رہے کہ 2018ء کے جنرل انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار ملک نعمان لنگڑیال نے ن لیگ کے شاہد منیر کو تیرہ ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی۔واضح رہے کہ متعدد ووٹرز الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ووٹرزلسٹ میں مبینہ غلطیوں کی شکایات کرتے ہوئے نظر آئے،ووٹرز اپنے ووٹ آبائی حلقوں سے دوسرے حلقوں میں منتقل ہونے کی شکایات کرتے رہے۔ ماضی کی طرح ضمنی انتخابات میں بھی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ووٹرزلسٹ میں مبینہ طور پر غلطیاں سامنے آئیں۔ پولنگ اسٹیشنز پہنچنے والے ووٹرز اپنے ووٹ تلاش کرتے رہے لیکن ووٹر لسٹ میں ان کے نام ہی درج نہیں تھے۔الیکشن کمیشن کی ایس ایم ایس سروس سے استفادہ کئے بغیر پولنگ سٹیشنز آنے والے متعدد ووٹرز بھی ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار نظر آئے۔کئی حلقوں میں یہ شکایات دیکھی گئیں کہ خاندان کے کچھ افراد کے ووٹ آبائی حلقوں میں موجود ہیں جبکہ کچھ کے ووٹ دوسری جگہوں پر منتقل ہو گئے ہیں۔تحریک انصاف کی مرکزی رہنما عندلیب عباس اور مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے ووٹرزکو درپیش کے حوالے سے احتجاج کیا۔ووٹروں کو گھروں سے لانے کیلئے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کے استعمال پر پابندی کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔

مختلف حلقوں میں ویگنیں،کیری ڈبے اورچنگ چی رکشے ووٹرز کو گھرو ں سے پولنگ اسٹیشنزلانے کیلئے گلی محلوں کے چکر کاٹتے رہے۔ٹرانسپورٹ پر سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اورامیدواروں کے اسٹیکر زبھی چسپاں تھے۔جب ڈرائیورز سے پوچھا گیا تو ان کا کہناتھاکہ انہیں صرف یہ معلوم ہے کہ کس شخص نے معاوضہ دیناہے اور وہ ہم نے اپنا معاوضہ پیشگی وصول کر لیا ہے۔ اس حوالے سے سیاسی جماعتوں اورآزادامیدواروں سے پوچھا

گیا توانہوں نے کہاکہ ان کی طرف سے ایساکوئی انتظام نہیں کیا گیا سپورٹرزنے اپنے طو رپر یہ انتظام کیا ہے۔ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے نظام میں مطلوبہ استعداد نہ ہونے کی نشاندہی بھی ہوئی۔متعدد پولنگ اسٹیشنز پر ووٹروں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔رش ہونے کے باوجود پولنگ کا عمل انتہائی سست روی کا شکار رہا جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی دیر تک قطاروں میں کھڑے رہ کر انتظار کرنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…