اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پی پی 97 فیصل آبادکےغیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی افضل ساہی 4159 ووٹ لیکر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد اجمل چیمہ 3960 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ 2018ء کے جنرل انتخابات میں انہی امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا تھا، اجمل چیمہ نے بطورِ آزاد امیدوار فتح حاصل کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔