اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )خوشاب کے حلقے 183 کے 10 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آگئے۔ ن لیگ کے امیر حیدر سنگھا 2 ہزار 250 ووٹ لے کر آگے آزد امیدوار ملک آصف ایک ہزار 920 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پی ٹی آئی کا تیسرا نمبر ہے۔دوسری جانب پی پی 158 لاہور،151 میں سے 10 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کےمیاں اکرم عثمان1760ووٹ لیکر آگے جبکہ ن لیگ کے رانا احسن شرافت نے 1054 ووٹ لیے۔خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔