ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سعودی اسرائیل تنازع ختم ،امریکہ کا 2 جزائر سے فوج بلانے کا اعلان

datetime 17  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکا نے سعودی عرب، مصر اور اسرائیل کے درمیان تنازع کی وجہ بننے والے جزائر تیران اور صنافیر سے امن افواج واپس بلالیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بحیرہ احمر میں واقع خصوصی اہمیت کے

حامل جزائر تیران اور صنافیر پر نصف صدی سے سعودی عرب اور مصر کے درمیان ملکیت کا تنازع ہے۔ بعد ازاں اسرائیل بھی اس میں پارٹی بن گیا تھا۔مصر نے دونوں جزائر کو سعودی عرب کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا لیکن اسرائیل نے یہ جزائر سعودی عرب کو دینے کے فیصلے کی شدید مخالفت کی تھی تاہم امریکی ثالثی کے باعث اسرائیل نے جزائر سعودی عرب کو واپس کرنے سے متعلق اعتراض واپس لے لیا۔جزائر کی سعودی عرب کو واپسی اسرائیل اور سعودیہ کے درمیان تعلقات میں بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکی صدر مشرق وسطیٰ کا 4 روزہ دورے میں اسرائیل، فلسطین اور سعودی عرب پہنچے اور سربراہان مملکت سے ملاقات کیں۔خیال رہے کہ سعودی عرب نے اسرائیل کی پروازوں پر عائد پابندیاں ختم کردی ہیں اور جلد ہی دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے بحال ہوجائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…