جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 12 آپریٹنگ سسٹم کو 2024 میں متعارف کرانے کیلئے تیاری شروع کردی

datetime 16  جولائی  2022 |

واشنگٹن (این این آئی) مائیکرو سافٹ کا نیا ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم ابھی تمام صارفین کو دستیاب نہیں مگر کمپنی نے اس کے نئے ورژن ونڈوز12کو متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی ہے۔

ونڈوز سینٹرل کی ایک رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 12 کو 2024 میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز کے نئے آپریٹنگ سسٹم کو ہر 3 سال بعد متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔یہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز کی تیاری کے حوالے سے بڑی تبدیلی ہے۔مائیکرو سافٹ نے 2015 میں ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کو متعارف کرایا تھا تو اس سے قبل ہر 3 سال میں ایک بار نئے آپریٹنگ سسٹم کو پیش کیا جاتا تھا۔ونڈوز 10 کو ہر سال 2 بار بڑے فیچرز سے اپ ڈیٹ کیا جاتا تھا اور اس وقت کمپنی کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ ونڈوز 10 کے بعد کوئی نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف نہیں کرایا جائے گامگر 2021 میں مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 11 کو متعارف کرایا اور ونڈوز 12 کی تیاری بھی شروع کردی ہے۔مائیکرو سافٹ نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا اور فی الحال ونڈوز 11 کو ہر صارف تک پہنچانے کیلئے کام کیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…