ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

ملتان جلسہ کے دوران ن لیگی امیدوار کے والدکیساتھ مریم نواز کے گارڈز کا ایسا سلوک کہ دیکھ کر ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا

datetime 16  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ملتان جلسے میں اپنے امیدوار سلمان نعیم کے والد کو اسٹیج سے اتار دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امیدوار سلمان نعیم کی تقریر کے دوران ان کے بچے اور والد سٹیج پر موجود تھے کہ مریم نواز کے

گارڈز نے سلمان نعیم کے والد کو سٹیج سے ہٹادیا۔سلمان نعیم کے والد مریم نواز کے گارڈز کو اپنا تعارف کراتے رہے۔پی ٹی آئی منحرف رکن اسمبلی سلمان نعیم ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔یاد رہے کہ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو ووٹ دینے پرڈی سیٹ ہونے والے منحرف اراکین کے حلقوں میں کل  اتوار کو میدان سجے گا ،14اضلاع میں پنجاب اسمبلی کی 20نشستوں پر حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اوراپوزیشن کی جماعت تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ، مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی حمایت بھی حاصل ہے جبکہ تحریک لبیک سمیت آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں ، پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ، رینجرز کوئیک رسپانس فورس کے طور پر فرائض سر انجام دے گی جبکہ پاک فوج کو حساس قرار دئیے گئے اضلاع میں اسٹینڈ بائی رکھا گیاہے ۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…