جمعرات‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان کا راستہ روکا گیا تو چنگاری سب کو لپیٹ میں لے گی، شیخ رشید نے ویڈیو بیان جاری کردیا

datetime 16  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آئی این پی)سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کا راستہ روکا گیا تو ایسی چنگاری نکلے گی جو سب کو لپیٹ میں لے گی۔

ہفتہ کو اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہم پر اتنے جھوٹے مقدمات بنائے ہیں کہ روز ہی پیش ہونا پڑتا ہے اور اٹک کی عدالت نے 8 تاریخ دی ہے،شیخ رشید نے کہا کہ قوم کسی قسم کی دھاندلی، دھونس اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کرے گی اور (آج) اسٹیبلشمنٹ نے ثابت کرنا ہے کہ وہ غیر جانبدار ہیں، شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کی باتیں کرنے والے عقل کے اندھے ہیں اور اگر (آج) قوم عمران خان کو ووٹ دیتی ہے تو اس کا راستہ نہ روکا جائے،انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کا راستہ روکا گیا تو ایسی چنگاری نکلے گی جو سب کو لپیٹ میں لے گی اور کل عوام کا دن ہے اس میں کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ملک ریاض کی آخری خواہش


مجھے چند دن قبل دوبئی جانے کا اتفاق ہوا‘ ملک…

کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…