اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

کراچی سے بذریعہ بس مظفرگڑھ جانے والی خاتون کے ہاں دوران سفر بچے کی پیدائش

datetime 15  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی سے بذریعہ بس مظفرگڑھ جانے والی ایک خاتون نے دوران سفر بچے کو جنم دے دیا۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق

ایک خاتون اپنے شوہر محمد عثمان کے ہمراہ کراچی سے بس نمبر ایچ ایچ ایس 224 میں اپنے آبائی گھر مظفرگڑھ جا رہی تھی کہ حیدرآباد عبور کرنے کے بعد

حاملہ خاتون کو لیبر پین شروع ہوگئے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق خاتون کے شوہر عثمان نے فوری طور پر موٹر وے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر کال کرکے مدد کی درخواست کی،

نیشنل ہائی وے پر گشت پر مامور موٹر وے پولیس کے عملے نے مسافر کی لوکیشن کے ذریعے سعید آباد کے قریب بس کو روک لیا۔

ترجمان نے بتایا کہ موٹر وے پولیس نے حاملہ مسافر خاتون کو اپنی گاڑی میں اس کے شوہر کے ہمراہ فوری طور پر قریبی تعلقہ ہسپتال پہنچایا

جہاں خاتون نے بچے کو جنم دیا۔موٹروے پولیس کے اس بروقت اقدام سے حاملہ خاتون اور بچے کی جان بچ گئی،

میاں بیوی کی جانب سے موٹروے پولیس کے اس اقدام اور فوری مدد کو سراہا گیا ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…