جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

روپے کی بے قدری تھم نہ سکی ڈالر کی اونچی اڑان بدستور جاری

datetime 15  جولائی  2022 |

کراچی (آن لائن)آئی ایم ایف کیساتھ پاکستان کو قرض پروگرام کی بحالی کا معاہدے طے پانے کے باوجودپاکستانی روپیہ کی قدر گر گئی جس کی وجہ سے جمعہ کو انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر ایک بار پھر211روپے سے تجاوز کر گیا ۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق بینکوں میں ادائیگیوں کے بعد سے ڈالر کی فروخت شروع ہوئی، زرمبادلہ کے کم ہوتے ذخائر، ترسیلات زر اور برآمدات کی مد میں خاطر خواہ رقم نہ آنے کے سبب ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا،زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہونے تک پاکستانی روپیہ دبائو کا شکار رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔فاریکس رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں1.25روپے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 209.70روپے سے بڑھ کر211روپے اور قیمت فروخت210روپے سے بڑھ کر211.25روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 1.50روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 208.50روپے سے بڑھ کر210روپے اور قیمت فروخت209.50روپے سے بڑھ کر211روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 207روپے اور قیمت فروخت210روپے پر مستحکم رہی جبکہ1روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 245روپے سے بڑھ کر246روپے اور قیمت فروخت248روپے سے بڑھ کر249روپے پر جا پہنچی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…