جمعہ‬‮ ، 04 ستمبر‬‮ 2026 

گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش ، محکمہ موسمیات نے نئی پیش گوئی کر دی

datetime 15  جولائی  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، دادو، شہید بینظیرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، پاکپتن، وہاڑی، ساہیوال اورخانیوال میں نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے ۔ ڈیرہ غازی خان اور بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اکثرمقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش (کہیں کہیں موسلادھاربارش)جبکہ شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیزہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔ ہفتہ کے روز سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں اکثرمقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش (کہیں کہیں موسلادھار بارش) جبکہ شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، سندھ، شمالی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھاربارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: لاہور(تاج پورہ115، لکشمی چوک،پانی والا تالاب109،فرخ آباد 103، گلشن راوی 95، نشت ر ٹاؤن 93،چوک ناخدا 92، مغل پورہ، جوہر ٹاؤن 84، اپر مال 82، سمن آباد65، ہیڈ آفس واسا 63، ائیرپورٹ55،اقبال ٹاؤن 45، سٹی 44)،بہاولنگر،قصور80،گوجرانوالہ66،خانپور46،گجرات39،سیالکوٹ(سٹی31،ائیرپورٹ20)،سرگودھا23،نارووال22،چکوال08،رحیم یارخان07،جہلم، جوہرآباد06،ڈی جی خان05، اوکاڑہ02،سندھ: چھور88، بدین22، روہڑی 18،شہید بینظیر آباد14،

کراچی(سرجانی ٹاؤن08،نارتھ کراچی07،گلشنِ حدید06،اورنگی ٹاؤن04،ناظم آباد،مسرور بیس01)، خیر پور،سکھر06،

،میر پور خاص 05،حیدرآباد04،ٹنڈو جام03،جیکب آباد،موہنجوداڑو02 ،بلوچستان:سبی81،ژوب04،خیبر پختونخوا: دیر(اپر)26،مالم جبہ24،کالام10،

دروش 03، چترال، کاکول01، گلگت بلتستان:بگروٹ 13،گلگت02،استور،ہنزہ01 ،کشمیر: مظفر آباد(ایئر پورٹ) میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت:سبی 46، جیکب آباد، دالبندین، نوکنڈی، خیرپور42 اورلاڑکانہ میں41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…