لاہور( این این آئی)وزارت حج وعمرہ سعودی عرب نے بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز کر دیا ۔سعودی شہریوں سمیت اقامہ ہولڈرز اعتمرنا موبائل ایپ سے عمرہ پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں ،اندرون اور بیرون ممالک سے آنے والے زائرین 30 جولائی سے عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔وزارت حج و عمرہ کے مطابق5 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی عمرے کی اجازت ہوگی تاہم مسجد نبوی ﷺ میں ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کے لئے بھی پرمٹ حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔