جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

کائنات میں تاریک مادے کی کھوج کرنے والے حساس ترین نظام کی آزمائش شروع

datetime 14  جولائی  2022 |

ڈکوٹا(این این آئی) کائنات کی بڑی مقدار تاریک مادے اور تاریک توانائی پر مشتمل ہے جس کی کھوج ایک صدی سے جاری ہے۔ اب اس ضمن میں دنیا کا سب سے حساس ترین کھوجی (ڈٹیکٹر) کی آزمائش شروع ہوگئی ہے۔اسٹینفرڈ میں زیرِ زمین نصب لکس زیپلِن نامی نظام اب تک حساس ترین ہے۔ جنوبی ڈکوٹا میں لگائے گئے اس نظام میں خالص ترین مائع زینون کی 10 ٹن مقدار ایک بہت بڑے

ٹائٹینئم ٹنکی میں بھری گئی ہے۔ جب جب باہر سے کوئی ذرہ پانی میں موجود زینون ایٹم سے ٹکراتا ہے تو اس سے روشنی کے ذرات خارج ہوتے ہیں جنہیں اطراف میں لگے حساس ترین سینسر محسوس کرتے ہیں۔ سائنسدان روشنی کی نوعیت معلوم کرکے بتاسکیں گے کہ اشعاع (ریڈی ایشن) کے اس عمل کی وجہ کیا ہے۔تاہم ماحول میں بکھرے لاتعداد ذرات سے بچانے کیلیے زینون ٹینک کے اوپر ایک اور بڑے ٹینک میں رکھا گیا ہے جس میں بہت صاف پانی بھرا گیا ہے۔ اس پورے نظام کو ایک کلومیٹر گہرائی میں رکھا گیا ہے جو ایک متروک سونے کی کان ہے۔یونیورسٹی کالج لندن کے ڈاکٹر چمکور گھگ بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔ ان کے مطابق لکس زیپلن کا مرکز ہماری زمین،بلکہ شاید پورے نظامِ شمسی میں گردوغبار سے پاک سب سے صاف اور خالص مقام ہے۔ اگر اس میں تین گرم گرد بھی چلی جائے تو پورا نظام متاثر ہوسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق ہماری کائنات کا اکثر مادہ ڈارک میٹر پر مشتمل ہے جس کے تجرباتی ثبوت اب تک نہیں مل سکے ہیں۔ محتاط اندازے کے مطابق نطری (تھیوریٹکل) طور پر کائنات 27 فیصد تاریک مادیاور 68 فیصد تاریک توانائی پرمشتمل ہے۔لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ نظام تاریک مادے کی شناخت کیسے کرے گا؟ اس کا جواب یہ ہے کہ ‘ویکلی انٹرایکٹو میسو پارٹیکلز’ یا ڈبلیوآئی ایم پی، کی شناخت کو اس نظام سے محسوس کیا جاسکتا ہے جو تاریک مادے کے بالراست ثبوت ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ بھی نظری ذرات ہیں جو تاریک مادے کی خبر دے سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…