پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

کل تک ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کو نعرہ لگانے والی ن لیگ ڈھٹائی سے ’’لوٹوں کو ووٹ دو‘‘ کا نعرہ لگا رہی ہے،پرویزالٰہی

datetime 13  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنمائوں سابق وفاقی وزیر فواد حسین چودھری اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ کل تک ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کو نعرہ لگانے والی ن لیگ ڈھٹائی سے ’’لوٹوں کو ووٹ دو‘‘ کا نعرہ لگا رہی ہے، عوام کا غصہ کم کرنے کیلئے شہبازشریف اور حمزہ شہباز شعبدہ بازی کر رہے ہیں، مفت بجلی دینے کے جھوٹے اعلانات کیے جا رہے ہیں، باپ بیٹے کی سیاسی کشتی ڈوب رہی ہے، اب کسی بھی قسم کی شعبدہ بازی نہیں چلے گی، عوام پر ان جھوٹے اعلانات کا کوئی اثر نہیں ہو گا اور انشاء اللہ وہ ووٹ کے ذریعے 17 جولائی کو لوٹا سیاست کا خاتمہ کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کامیاب مہم پر جعلی حکمران بوکھلا چکے ہیں، وزرا کے مستعفی ہونے سے بات نہیں بنے گی اب اس نااہل حکومت کو ہی جانا ہو گا، ضمنی انتخاب کے تمام حلقوں میں لوٹوں کی شکست نوشتہ دیوار ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ شہباز شریف جیسے بہروپیوں کی حقیقت عوام جان چکے ہیں، تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ انتخابات میں حکومت کو اپوزیشن کیخلاف امیدوار ہی نہیں ملا، چند مہینوں کی حکومت میں نااہل حکمران تاریخی مہنگائی کا تحفہ عوام کو دے چکے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے حلقوں میں گرفتاریاں حکومت کی بوکھلاہٹ ہے، تمام سروے پی ٹی آئی کی کامیابی کا اعلان کر رہے ہیں، ضمنی انتخابات میں دھاندلی حکمرانوں کو مہنگی پڑے گی، دھاندلی کے تمام حربوں کا ہمارے کارکن ڈٹ کر مقابلہ کریں گے،

معلوم نہیں کہ الیکشن کمیشن کب پنجاب حکومت کی مداخلت کا نوٹس لے گا۔ سابق گورنر عمر چیمہ نے کہا کہ تحریک انصاف کا راستہ روکنے کی ہر کوشش ناکام رہے گی، عمران خان کے کامیاب جلسے پی ٹی آئی کی کامیابی کا پیشگی اعلان کر رہے ہیں۔ ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما سلیم بریار، ارکان پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار اور مسرت جمشید چیمہ بھی شریک تھیں۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…