جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سے مذاکرات،بھارتی میڈیا نے مودی حکومت کاپول کھول دیا

datetime 24  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی میڈیا نے اپنی حکومت کا بھانڈا پھوڑ تے ہوئے کہاہے کہ مودی حکومت کی پاکستان کے بارے میں کوئی مستحکم پالیسی ہی نہیں ہے بلکہ وہ صرف پاکستان کی طرف سے آنے والے بیانات کا رد عمل دینے تک محدود ہے اور بھانت ¾ بھانت کے بیانات دیئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے قومی سلامتی مشیروں کی سطح پر ہونے والے مذاکرات معطل ہوئے ہیں اور اس سے بھارتی حکومت کا قد مزید چھوٹا ہوگیا ہے ۔بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز میں آکر پٹیل نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی رہنما اور وزارت خارجہ صرف مختلف قسم کے بیانات دینے تک محدود ہے کبھی وہ کہتے ہیں کہ پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے تک بات چیت نہیں ہوگی کبھی کہتے ہیں بات چیت جاری رہے گی کبھی کہتے ہیں کرکٹ ڈپلو میسی چلائیں گے ¾ کبھی کہتے ہیں نہیں چلائیں گے اور اسی طرح کنٹرول لائن کی صورتحال کے بارے میں بھی مختلف بیانات دیئے جاتے ہیں اخبار لکھتا ہے کہ گزشتہ پندرہ ماہ کے دور ان صرف تضاد بیانی ہی سامنے آتے رہی ہے جس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ کی کوئی پالیسی ہی نہیں اور وہ صرف بیان بازی تک محدود ہے اخبار لکھتا ہے کہ جس طرح حریت رہنماﺅں کو حالیہ دنوں میں بار بار گرفتار اور پھر رہا کیا گیا ہے آخر دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت عالمی برادری کو کیا بتانا چاہتے ہیں کہ ان سے خوفزدہ ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس قسم کی پالیسی پر حکومت کوئی شرمندگی بھی نہیں۔ اخبار لکھتا ہے کہ تنازعات حل کر نے کے دنیا میں تین راستے ہیں ایک ثالثی جو بھارت نہیں چاہتا ¾دوسرا جنگ جو بھی بھارت نہیں چاہتا تیسر آپشن صرف مذاکرات ہیں اگر ہم پاکستان سے کچھ حاصل کر نا چاہتے ہیں تو ہمیں مل بیٹھنا ہوگا ۔”کٹی“کبھی بھی موثر سفارت کاری نہیں رہی ۔اخبار لکھتا ہے کہ آج بھارت میں دہشتگردی انتہائی کم ہو چکی ہے کشمیر میں بھی تشدد میں بہت کمی آئی ہے جو آج سے چودہ سال قبل عروج پر تھا اور اس طرح وہ ہلاکتیں جو 2001میں 4507تھیں گزشتہ چار سالوں میں صرف دو سو رہ گئی ہیں اس صورتحال میں یہ سوچنا کہ پاکستان کشمیر میں تشدد پھیلا رہا ہے انتہائی احمقانہ سوچ ہے اگر ہم دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالیں تو پھر بھی یہ اب بہت کم ہو چکی ہے اخبار لکھتا ہے کہ مودی سر کاری ایک طرف بہانے بازی کررہی ہے اور دوسری طرف وہ سنجیدہ ہونے کا دعویٰ کرتی ہے اگر پاکستان دہشتگردی میں اضافہ کا فیصلہ کرتا ہے تو ہم اسے کیسے روکیں گے ؟ہم صرف اکھنڈ بھارت کا نعرہ لگا کر اپنے مفادات حاصل نہیں کر سکتے ۔اخبار لکھتا ہے کہ فیلڈ مارشل منٹگمری نے کہا تھا کہ جنگ لڑنے کا اصل حربہ یہ ہے کہ آپ دشمن کے اقدامات کو کنٹرول کرلیں لیکن بھارتی حکومت اس بات کو نہیں سمجھ رہی اور اس نے باہمی تعلقات کے حوالے سے پاکستان کو ویٹو پاور دے دی ہے جس سے ہم یہی کہہ سکتے ہیں کہ اس سے بھارت کا قد اور چھوٹا ہوگیا ہے ۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…