جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایران کوایٹم بم بنانے سے روکنے کیلئے اسرائیل اور امریکہ میں نیا معاہدہ

datetime 13  جولائی  2022 |

تل ابیب (این این آئی)اسرائیل نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن رواں ہفتے ایک ایسے معاہدے پر دستخط کرنے جا رہے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک ‘قومی طاقت کے تمام ذرائع’ استعمال کرتے ہوئے اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار نہ بنا سکے۔ اسی ہفتے امریکی صدر کے اسرائیل کے دورے کے موقع دونوں ممالک کے مشترکہ اعلامیے کا مرکزی نکتہ

ایران کے جوہری پروگرام اور جارحانہ رویے پر ہو گا۔جو بائیڈن اس دورے کے بعد سعودی عرب بھی پہنچیں گے۔اسرائیل کے حکومتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکہ کے تمام نمائندوں سے ملاقاتوں میں ایران اسرائیل کے ایجنڈے میں شامل رہا ہے جبکہ وزیراعظم ہائر لیپڈ کی جو بائیڈن سے ملاقات میں بھی اس کو سرفہرست رکھا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران غیرذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے اور عالمی برادری کو دھوکہ دے رہا ہے۔حکومتی عہدیدار کے مطابق ‘ایران اپنے معاہدے کی بحالی کے حوالے مذاکرات میں صرف وقت کے حصول کا کھیل کھیل رہا ہے۔’جب تک ایران کو یقین ہے کہ وقت اس کے لیے سازگار ہے وہ کسی قسم کوئی نرمی نہیں دکھائے گا۔ اب وقت ختم ہو چکا ہے اور اس پر دباؤ ڈالنا ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے معاملے پر بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ اتحادبہت مضبوط ہے، جس پر اسرائیل اس کا شکرگزار ہے، مشترکہ حکمت عملی کو بائیڈن کے دورے کے موقع پر اگلے مرحلے میں لے جایا جائے گا۔ایک اسرائیلی سفارت کار نے منگل کو بتایا تھا کہ نیا معاہدہ امریکہ اور اسرائیل کے دیرپا تعلقات کا عکاس ہو گا، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید گرمجوشی ظاہر ہو گی جبکہ اسرائیل کے تحفظ اور خوشحالی کے معاملات خصوصی طور پر شامل ہوں گے۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…