جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

ائیر لفٹ کا پاکستان میں سروس بند کرنے کا اعلان

datetime 13  جولائی  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)آن لائن پبلی کیشن ڈیل اسٹریٹ ایشیا کے مطابق کوئیک کامرس اسٹارٹ اپ ائیر لفٹ کی پاکستان میں سروس مستقل طور پر بند ہورہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ائیر لفٹ ابتدائی طور پر ایک بس سروس تھی جو بعدازاں ایک ڈیلیوری سروس بن گئی

جس نے گزشتہ سال مقامی سطح پر کسی بھی اسٹارٹ اپ کے مقابلے میں سب سے زیادہ ساڑھے 8 کروڑ ڈالر اکھٹا کیا تاہم ائیر لفٹ نے چند ماہ قبل فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، حیدرآباد اور پشاور جیسے شہروں میں اپنی سروس بند کر دی تھی اور تنخواہوں کا بوجھ کم کرنے کیلئے اپنے تقریباً ایک تہائی ملازمین کو فارغ بھی کردیا تھا۔اسٹارٹ اپ ڈیٹا پورٹل کرنچ بیس کے مطابق ائیر لفٹ نے اپنے حالیہ سرمایہ کاروں فیوچر پازیٹو اور موونگ کیپیٹل کے ساتھ 6 راؤنڈز میں کْل 10 کروڑ 92 لاکھ ڈالرز اکٹھے کیے۔پاکستان میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم گزشتہ چند ماہ سے بحران کا شکار ہے جس کے سبب متعدد نامور کمپنیوں نے اپنی سروس معطل، محدود یا جزوی معطل کرنے کا اعلان کیا۔معروف سروس کریم نے حال ہی میں بدلتے ہوئے معاشی تناظر میں اپنی فوڈ ڈیلیوری سروس کو معطل کر دیا ہے، آن لائن بس سروس سیول نے بھی گزشتہ ماہ کراچی، لاہور اسلام آباد اور فیصل آباد میں بھی عالمی کساد بازاری کے سبب اپنی سروس معطل کر دی۔فرائیٹ مینجمنٹ اسٹارٹ اپ ‘ٹرک اٹ ان’ نے بھی عالمی سطح پر اقتصادی غیر یقینی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے حال ہی میں اپنی حکمت عملی از سر نو ترتیب دی ہے اور اپنے کچھ عملے کو چند دیگر چیلنجز سء نمٹنے کے لیے وقف کردیا۔

فی الوقت اسٹارٹ اپس تیزی سے کسٹمر کے حصول کے لیے نئی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں مشکلات کا سامان کر رہے ہیں، جبکہ سرمایہ کار کھل کر بھاری سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں ہیں

جس سے اسٹارٹ اپس کو نئے کسٹمرز کے حصول میں مدد مل سکے۔اسٹارٹ اپس نے اپریل تا جون سہ ماہی میں 22 سودوں میں مجموعی طور پر 10 کروڑ 38 لاکھ ڈالرز اکٹھے کیے جو کہ گزشتہ سہ ماہی سے تقریباً 40 فیصد کم ہے جب یہ 17 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تھا۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…