شہباز شریف کو گرفتار کرنے والے نیب ڈائریکٹر کو لاہور سے سکھر بھیج دیا گیا
اسلام آباد(آن لائن) قومی احتساب بیورو کے قائم مقام چیئرمین نے اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے احتساب بیورو میں
تعنیات درجن بھر سے زائد افسران کے تبادلے کر دئیے۔ تبدیل ہونے والے افسران میں مفتی عبدالحق ایڈیشنل ڈائریکٹر کو
اسلام آباد سے تبدیل کر کے نیب لاہور، مسٹر آفتاب احمد ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب لاہور سے نیب کراچی، مسٹر محمد اصغر ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب لاہور
سے نیب سکھر، واضح رہے کہ محمد اصغر نے شہباز شریف کو گرفتار کیا تھا، مسٹر ندیم احمد شاہد ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب لاہور
سے نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد، مسٹر خاور الیاس ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب لاہور سے نیب بلوچستان، مسٹر شہزاد امتیاز احمد نیب کراچی
سے نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد، مسٹر ہارون الرشید نیب کراچی سے نیب کے پی کے، مسٹر ظاہر شاہ نیب کے پی کے سے نیب ملتان،
مسٹر فیصل قریشی نیب بلوچستان سے نیب راولپنڈی، مسز حناء شاہد نیب بلوچستان سے نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد اور مسٹر محمد سلیم ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب روالپنڈی سے نیب بلوچستان تبادلہ کر دیا گیا۔
تبادلوں اور پوسٹنگ کے احکامات زیر دستخطی مورخہ تیرہ جولائی سے نافذالعمل ہوں گے