جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

ہنگامی موسمی حالات پیدا ہونے کا خدشہ، شہریوں کو خبردار کر دیا گیا

datetime 13  جولائی  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ،این این آئی) ملک بھر کی طرح گلگت میں بھی 13 جولائی سے 17 جولائی تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی ہے جس پر گلگت کے چیئرمین ڈی ڈی ایم اے اسامہ مجید چیمہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اس طرح لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، شہری ندی نالوں،

دریاؤں اور پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے سے گریز کریں، غیر ضروری سفر سے بھی منع کیاگیا ہے، دوسری جانب این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کا امکان، محکمے الرٹ رہیں۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین پریس ریلیز کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں جبکہ ہوا کا کم دباؤ شدت کیساتھ سندھ کے علاقوں میں داخل ہو گا جوکہ 13 تا 17 جو لائی تک جاری رہ سکتا ہے.این ڈی ایم اے نے وفاقی، صوبائی و ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز، جی بی ڈی ایم اے، ایس ڈی ایم اے، پی آئی ڈی اور انکے ماتحت محکموں کو چوکس رہنیاور کسی بھی قسم کی ہنگامی/ ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔محکموں کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہنگامی آلات و مشینری بشمول نکاسی آب کے لیے پمپ اور ایمرجنسی عملہ کی پہلے سے دستیابی/تعیناتی یقینی بنائیں، تاکہ کسی بھی قسم کے ہنگامی حالات بالخصوص راستوں /سڑکوں کی بندش کی صورت میں فوری اقدامات کئے جا سکیں۔مزید برآں نشیبی و سیلابی خطرے سے دوچار علاقہ مکینوں کا پہلے سے طے شدہ محفوظ مقامات پر انخلاء یقینی بنائیں اور مذکورہ پناہ گاہوں میں خوراک و ادویات کی پیشگی دستیابی یقینی بنائیں۔

متعلقہ صوبائی و ضلعی محکمے مون سون بارشوں سے منسلک ممکنہ خطرات کے حوالے سے عوامی آگاہی کے لئے اقدامات اٹھائیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ٹریفک پولیس کے ذریعے مسافروں اور سیاحوں کو موسمی حالات و راستوں کی صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھیں، عوام الناس غیر ضروری سفر/نقل و حرکت سے گریز کریں۔دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے جمعرات سے ملک میں مزید مون سون بارشوں پر وفاق اور

صوبائی محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں عوام کے تحفظ کے اقدامات کی کڑی نگرانی کی جائے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے وفاق کی طرف سے صوبائی حکومتوں اور اداروں کو مکمل معاونت فراہم کرنے پراین ڈی ایم اے کو شاباش دی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ اتحاد، تعاون، اشتراک عمل اور عوام کی خدمت کا بے لوث جذبہ ہی ہماری قوت اورکامیابی ہے۔وزیراعظم

نے صوبائی حکومتوں اور اداروں کو بھی عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ عوام کی خدمت کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، آپ کا جذبہ اور خدمات لائق تحسین ہیں۔ وزیر اعظم نے افسران اور عملے کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ اللہ تعالی کی مخلوق کی خدمت کا جذبہ ہی دراصل سب سے عظیم جذبہ ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ عید کی تعطیلات میں عوامی خدمت کے شاندار جذبے کا آپ نے مظاہرہ کیا،پولیس سمیت میونسپل اور شہری انتظامات کے ذمہ دار تمام اداروں کی تحسین کرتا ہوں



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…