جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

پیٹرول کی قیمت میں مجوزہ کمی آئی ایم ایف کی جانب سے اعتراض اٹھائے جانے کا قوی امکان

datetime 13  جولائی  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے اگلے 15 روز کے لیے موجودہ سطح پر لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے اعتراض اٹھائے جانے کا امکان ہے۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق بین الاقوامی

مارکیٹ میں پی او ایل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے تناظر میں حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے موجودہ سطح پر لیوی کو برقرار رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 17 جولائی 2022 کو ہونے والے ضمنی انتخابات سے پہلے حکومت ووٹروں کو خوش کرنے کی نیت سے آگے بڑھ رہی ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آئی ایم ایف اس پر کیا ردعمل ظاہر کرے گا۔آئی ایم ایف قیمتوں میں کمی پر اعتراضات اٹھا سکتا ہے کیونکہ وفاق نے رواں مالی سال کے دوران پیٹرولیم لیوی کی وصولی کے ذریعے 855 ارب روپے کمانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ فی الحال حکومت نے اب تک پیٹرول پر 10 روپے فی لیٹر لیوی اور ڈیزل پر 5 روپے فی لیٹر لیوی عائد کر دی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے16 جولائی 2022 سے اگلے 15 دنوں کے لیے مقامی مارکیٹ میں پی او ایل کی قیمتوں میں کمی کی تجویز پر تصدیق کی کہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتیں تھوڑی نیچے آگئی ہیں تاہم مجوزہ کمی سے آئی ایم ایف کے جاری مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکومت پیٹرولیم لیوی کو اگلے 15 دنوں تک برقرار رکھے گی لیکن حکام حیران ہیں کہ حکومت رواں مالی سال کے اختتام تک 855 ارب روپے کیسے حاصل کر پائے گی۔

موضوعات:



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…