پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سیاست کا نقشہ بدلنے کو پرویز الہٰی نے اہم اعلان کر دیا

datetime 12  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)چوہدری برادران سے سینئر صحافیوں کی ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق چودھری برادران نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی ہے ، چودھری پرویز الہٰی نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے کہا ہے کہ انشاء اللہ ہم بڑے مارجن سے جیتیں گے

اور ن لیگ کو عبرتناک شکست دیں گے ۔ جبکہ آئندہ وزیراعلیٰ کے انتخابات کے حوالے سے بھی انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں بڑی حمایت حاصل ہے ۔ قبل ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس اکثریت تو ہے نہیں بجٹ کیسے پیش کریں گے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ اجلاس ہونے یا نہ ہونے کا انحصار مسلم لیگ (ن) کے رویے پر ہے۔اجلاس میں گڑبر کا معاملہ سوالیہ نشان ہے۔انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ کے پاس اکثریت نہیں، انہوں نے بجٹ کیا پیش کرنا ہے۔اسمبلی کے جن لوگوں نے بجٹ انتظام چلانا ہےاگر انہیں کو اٹھا لیں تو کیسے کام چلے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ صوبے کو حمزہ شہباز نہیں،پولیس چلا رہی ہے۔پنجاب کو پولیس ریاست بنا دیا گیا ہے۔حمزہ کے اسپیکرشپ بچانے کے الزام پر خواجہ آصف کا فقرہ کافی ہے۔کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ چوہدری شجاعت حسین سے کوئی مسئلہ نہیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔حکومت والے اپنی اوقات میں رہیں اور اپنے گریبان میں جھانکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…