جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

لیگی امیدوار یوٹیلیٹی اسٹور زکے سامان سے بھرے ٹرک ووٹروں میں تقسیم کر رہے ہیں ، چودھری پرویز الٰہی

datetime 9  جولائی  2022 |

لیگی امیدوار یوٹیلیٹی اسٹور زکے سامان سے بھرے ٹرک ووٹروں میں تقسیم کر رہے ہیں ، چودھری پرویز الٰہی

لاہور(آن لائن ) سپیکر پنجاب اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ق )کے رہنما چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابا ت

میں تمام 20 نشستیں جیت کر پاکستان مسلم لیگ (ن )سے اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے۔اپنے ایک بیان میں کہا کہ منحرف ارکان

اپنے حلقوں میں بے بس اور لاچار نظر آتے ہیں، عوام نے منحرف ارکان کو رد کر دیا ہے ،منحرف ارکان میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن )نے پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے،

اب وہ وقت دور نہیں جب ہم اپنا چھینا ہوا مینڈیٹ واپس لینگے۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حمزہ شہباز سپریم کورٹ میں دئیے گئے

حلف سے مکر گئے ہیں ، ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ تقرر و تبادلے اور ترقیاتی کاموں کی مد میں جاری کیے جانے والے فنڈز

کا بھی نوٹس لے جیسے الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے روشن گھر سکیم بند کروائی ہے۔

ن لیگ کے امیدوار کے دفاتر کے باہر یوٹیلیٹی اسٹور زکے ٹرک ووٹروں میں سامان تقسیم کر رہے ہیں جو الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…