جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

جناب صدر اور وزیراعظم! یہ مسٹر بین کی فلم نہیں، استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، سری لنکن کرکٹر بھی میدان میں آ گئے

datetime 9  جولائی  2022 |

کولمبو (مانیٹرنگ، آن لائن) سری لنکا میں عوامی احتجاج میں شدت آتی جا رہی ہے، اس موقع پر سری لنکن کرکٹر بھی سامنے آ گئے ہیں، صدر اور وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کر دیا، معروف سابق بلے باز کمارا سنگاکارا نے صدارتی محل کے گھیراؤ کی ویڈیو سوشل میڈیا

پرشیئر کی اور کہا کہ یہ ہمارے مستقبل کے لئے ہے، جے سوریا تو احتجاج میں شامل ہوگئے انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ عوام مشتعل ہو رہے ہیں، استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، آپ کو سمجھ نہیں آتی، انہوں نے مزید لکھا کہ جناب صدر اور جناب وزیراعظم، یہ مسٹر بین کی فلم نہیں یہ حقیقی زندگی ہے، آپ لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سیاسی و معاشی بحران کے باعث دیوالیہ ہونے والے سری لنکا میں ہزاروں مظاہرین رکاوٹیں توڑ کر صدارتی محل میں داخل ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادرے کے مطابق سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سمیت مختلف شہروں میں بڑی تعداد میں عوام کی جانب سے حکومت کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں،کولمبو میں ہزاروں مظاہرین صدارتی محل کے سامنے کھڑی رکاوٹیں توڑ کر صدارتی محل میں داخل ہو گئے، اس دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں،پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی گئی، واٹر کینن کا استعمال کیا گیا اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی جس میں 34 کے قریب افراد زخمی ہوئے، سری لنکن صدر گوٹابایا راجا پاکسیکو ان کی رہائش گاہ سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی جانب سے صدر گوٹابایا راجا پاکسے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…