پیر‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2025 

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، ڈیم ٹوٹ گیا، انٹرنیٹ، موبائل اور اے ٹی ایم سروسز بند

datetime 9  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کاسلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جس سے برساتی نالے بپھر گئے، صوبے میں مواصلاتی نظام کو بھی نقصان پہنچا۔بلوچستان کے ضلع قلات، خضدار، آوران، تربت، قلعہ سیف اللہ، لسبیلہ،کوژک ٹاپ، چمن اور کوہلو

سمیت کئی علاقوں میں طوفانی بارشیں ہوئیں،لورالائی کے نواح میں قائم ڈیم ٹوٹ گیا۔چمن میں سیلابی ریلوں سے فائبر آپٹک کو نقصان پہنچا اور بینکوں کا سرور ڈاؤن ہوگیا جس سے اے ٹی ایم سروسز بند اور کئی علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بھی معطل ہوگئیں۔لسبیلہ کے شہربیلہ میں بارشوں کے باعث بڑا باغ بند میں شگاف پڑگیا جس سے شہرکا اسماعیلانی گوٹھ سے رابطہ منقطع ہوگیا جب کہ کپاس کی فصلوں کو بھی نقصان ہوا۔لسبیلہ کے علاقے سالاری میں پھنسے37 افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیا گیا اور کوڑک ٹاپ پرکوئٹہ چمن شاہراہ آمدورفت کے لیے بحال کردی گئی۔ادھر ہوشاب میں ایف سی نے برساتی نالے میں پھنسے 4 افراد کو بچالیا جب کہ صوابی میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ماں، بیٹی جاں بحق اور 3افراد زخمی ہو گئے۔دوسری جانب نیلم آزاد کشمیر، بھمبر، باغ، سوات اور مینگورہ سمیت کئی شہروں میں بھی بارشیں ہوئیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے مزید بارشوں کی پشین گوئی پر پی ڈی ایم اے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ادارے مستعد اور فعال رہتے ہوئے ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری مکمل رکھیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے تمام وسائل اور ڈیموں کی صورتحال

کی موثر نگرانی اور بھاری مشنری دستیاب رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ پانی کی گزرگاہوں اور نالوں کی صفائی یقینی بنائی جائے نشیبی علاقوں کی آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ مواصلات اور این ایچ اے قومی شاہراہوں اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنائیں،پی ڈی ایم اے متاثرہ علاقوں میں

امدادی کاروائیوں کو مزید مربوط بنائے۔انہوں نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ تمام متعلقہ اداروں میں مربوط کوآرڈینیشن قائم کی جائے تمام ڈپٹی کمشنر ضلعی مشنری کے ساتھ اپنے ضلعوں میں موجود رہیں۔وزیراعلیٰ نے سیکرٹری بلدیات کو ہدایت کی کہ دوران عید امن امان اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے ایڈمنسٹریٹرز صفائی کے عملے کے ساتھ حاضر رہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام مون سون اور عید کے موقع پر انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…