جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بیان کو بے بنیاد قرار دیدیا

datetime 8  جولائی  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شیخوپورہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو جانبدار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن پوری طرح سے حمزہ شہباز کیساتھ ملکر لوٹوں کو جتوانے کی کوشش کررہا ہے۔

عمران خان کے بیان پر ترجمان الیکشن کمیشن نے کہاکہ کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بے بنیاد الزامات قرار دیا

۔الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غداری کے فتوے بانٹنے سے کوئی ادارہ غدار نہیں ہوجاتا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وضاحت کی گئی کہ الیکشن کمیشن کسی اشتعال میں آئے بغیر اپنے تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کرتا رہے گا اور کسی دباو میں نہیں آئے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…