جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکام، شرح میں مزید اضافہ

datetime 8  جولائی  2022 |

حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکام، شرح میں مزیداضافہ

کراچی (این این آئی) حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں مسلسل ناکام رہی ہے، مہنگائی کی شرح میں مزید 1.32 فی صد اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں مزید ایک اعشاریہ 32 فی صد اضافہ ہو گیا ہے۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 33.66فی صد

کی سطح تک پہنچ گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 30 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،

حالیہ ہفتے میں 5اشیا سستی، جبکہ 16اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔پیٹرول 6.36 فی صد اور ڈیزل 5.06 فی صد مہنگا ہوا،

ایل پی جی 2 عشاریہ 33 فی صد مہنگا ہوا۔گھی کا اڑھائی کلو کا ڈبہ 1.64فیصد اور آلو 2.57فی صد مہنگا ہوا،

لہسن کی قیمت میں 5.06فی صد اضافہ ہوا، انڈے، آٹا، دال چنا، دال مسور بھی مہنگی ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق دہی،

چاول، چینی اور دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا، جب کہ دوسری طرف ٹماٹر، پیاز، دال ماش اور کیلے سستے ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…