عید پر مسافروں کے لئے خوشخبری، پی آئی اے نے کرایوں میں نمایاں کمی کر دی
اسلام آباد(این این آئی) قومی ایئرلائن(پی آئی اے)نے عید کے دوران کرایوں میں 20فیصد کمی کا اعلان کیا ہے،
کرایوں میں کمی کی سہولت عید کے تینوں دن سفر کے لئے میسر ہوگی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی سعدرفیق نے
سی ای او پی آئی اے کو عید پر کرایوں میں کمی کی خصوصی ہدایات کی ہے ،جس کے مطابق عید کے دوران پی آئی اے
کرایوں میں 20 فیصد کمی کرے گا ، کرایوں میں کمی کی سہولت عید کے تینوں دن سفر کے لئے میسرہوگی۔
ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ کرایوں میں کمی کا مقصد مسافروں کو عید پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔
قومی ایئرلائن کے مذکورہ اقدام سے مسافروں کو کرائے کی ادائیگی میں سہولت ملے گی، اور شہری عیدالضحی کے موقع پر اپنے پیاروں سے ملنے کم کرایوں میں ایک شہر سے دوسرے شہر جاسکیں گے۔



















































